Universal Prayer/ur

De Simple Silence.

ا ے پروردیگار۔

سارے جہاں كے مربّی و محافظ۔

تمھاری نہ تو كوی إبتدا ہے، اور نہيں انتہاا۔

تم لاثانی ہو۔ مشابہت يا تخمينہ سے بالا ہو۔

تمھارا نہ تو كوی رنگ ہے، نہ صورت اور نہيں صفت۔

تم لامحدود ہو۔ ناقابل ادراك ہو، تخيلّ و طصّور سے بالا ہو۔ اور لافانی ہو۔

تم ناقابل تقيم ہو۔ اور بصارات اللاہ كے بغير كوی بھی تمھارا ديدار نہيں كر سكتا۔

تم ہميشہ تھے۔ ہميشہ ہو۔ اور ہميشہ رہوگے۔

تم ہر جگہ و ہر چيز ميں ہو، اور تم ہر جگہ و ہر چيز سے پرے بھی ہو۔

تم نظام افلاك ميں ہو، اور تحت الثرےٰ ميں ہو۔

تم ظاہر ہو اور مستور ہو۔

تم شعور كی ہر سطح پر ہو اور ہر سطح سے پرے ہو۔۔

تم تينوں عالموں ميں ہو، اور تينوں عالموں سے پرے بھی ہو۔

تم محسوسات سے پرے ہو، اور آزاد مطلق ہو، حاكم الحاكمين ہو

اور سب كے ذہن و قلب سے واقف ہو۔

تم قادر مطلق ہو، اقطدار بےپاياں ہو اور وحد بےپاياں ہو۔

تم بحر علم ہو۔ عارف كل ہو۔ ماضی حال اور مصتقبل سے آشنا ہو، اور تم ہی پيكر عالم ہو۔

تم رحمان يلرحيم ہو اور فياض ازلی ہو۔

تم روحوں كی روح ہو۔ موصوف بے پاياں ہو۔

تم حق معرفت اور سرّت كی تليش ہو۔

تم پربھو اور پرميشور ہو۔ اللہ تعالٰی ہو۔

اور غيب الغيب خدا بھی ہو۔

تمھارا نام ايزد يعنی صرف تمھی لاءق پر ستش ہو۔

مہر بابا

Navigation